آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جمہوریہ ازبکستان کا دورہ،صدر سے ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ مقصد فوجی سے فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔دورے کے دوران، سی او اے ایس نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف  نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ سی او اے ایس نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار اور علاقائی سلامتی کے امور کے بارے میں ان کی سمجھ کو سراہا۔ وزارت دفاع پہنچنے پر سی او اے ایس کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر  نے تاشقند میں شہدا کے یادگار کمپلیکس پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔