سندھ پولیس میں تبادلے،خادم رند ایڈیشنل آئی جی کراچی مقرر

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں تقرر اورتبادلوں کی منظوری دیدی،الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سندھ کی پولیس افسران کے تبادلے کی تجاویزکومان لیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد سندھ پولیس کے ایک ایڈیشنل آئی جی،8 ڈی آئی جیز،31 ایس ایس پیز اورایس پیزکے تبادلوں اورتقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ایڈیشنل آئی جی خادم حسین کو اسپیشل برانچ سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا.اسد رضا کو ڈی آئی جی ساؤتھ ،عاصم خان کو ڈی آئی جی ویسٹ،کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفرکو ڈی آئی جی ایسٹ،تنویرعالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپورخاص،طارق رزاق کو ڈی آئی جی حیدرآباد،پرویزچانڈیو کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد،عبد الحمید کھوسو کو ڈی آئی جی سکھر،جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی لاڑکانہ ہونگے،عمران قریشی کو ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی،محمد عارف اسلم کو ایس ایس پی کیماڑی،ظہورعلی کو ایس ایس پی ویسٹ،فیصل عبداللہ چاچڑ کوایس ایس پی سینٹرل،عرفان علی بہادرکو ایس ایس پی ایسٹ،طارق الہی مستوئی کو ایس ایس پی ملیراورحسن سردارکو ایس ایس پی کورنگی مقررکیا گیا،کیپٹن (ر) حیدررضا کی ایس ایس پی شہید بینظیرآباد،کیپٹن (ر) صدام حسین کی ایس ایس پی سانگھڑ،عابد علی بلوچ کی ایس ایس پی نوشہرو فیروز،عادل میمن کی ایس یس پی میرپورخاص،علی مردان کھوسو کی ایس پی تھرپارکر،عبدالخلیق کی ایس ایس پی عمرکوٹ،عرفان سموں کی ایس ایس پی سکھر،ڈاکٹرسمیع اللہ سومرو کی ایس ایس پی خیرپور، منیراحمد کھوڑو کی ایس پی گھوٹکی،عبدالرحیم شیرازی کی ایس ایس پی لاڑکانہ،عامرعباس شاہ کی ایس ایس پی جیکب آباد تعیناتی کی گئی،آصف رضا کی ایس پی شہداد کوٹ،میرروحیل خان کی ایس پی کشمور،خالد مصطفی کورائی کی ایس پی شکارپورتعینات کردیئے گئے۔