اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(اُمت نیوز)دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے 45 نئےکیسز رپورٹ ہونے کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے۔
روپرٹ کے مطابق روان سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک کل 58 افراد متاثر ہوئے۔
روپرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 56، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 جب کہ فیڈرل جنرل اسپتال میں 10 اور بینظیر بھٹو اسپتال میں ڈینگی کے 11 مریض زیر علاج ہیں۔