لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باولر نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران سلپ ہو گئے تھے اورگرائونڈ سے باہر چلے گئے تھے، اب واپس میدان میں آگئے ہیں انھوں نے شاندار بولنگ کرتے ہئو تین وکٹ لے لیے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستا ن اور بنگلہ دیش کے درمیان ایشیاءکپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے ، دوران میچ نسیم شاہ بائونڈری کے قریب چوکا روکنے کیلیے بھاگے اور چھلانگ لگا کر گیند کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن باونڈری تو نہ رکی جبکہ ساتھ خود بھی بری طرح سلپ ہوئے ، گرنے سے نسیم شاہ کو چوٹ آئی اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد میدان سے واپس چلے گئے۔