ڈی آئی خان: شادی میں ہوائی فائرنگ سے نکاح خواں سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
یہ واقعہ ڈی آئی خان کے تھانہ چودھواں کی حدود میں علاقہ تلئی بڈھ شاہ میں پیش آیا جس میں شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔
ایس ایچ او تھانہ چودھوان امان اللہ خان کے مطابق نکاح خوانی کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی اور گولیاں فضا سے واپس آکر نکاح خواں سمیت ایک اور شخص کو لگیں، نکاح خواں موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دوسرے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ محمد رمضان ولد حیدر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔