سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پونچھ میں دو نوجوان شہید کریئے ۔ بھارتی فوج کے چھاپے جاری ہیں متعدد نوجوان گرفتار کرلئے گئے ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965کی جنگ کے شہدائے پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے،یوم دفاع پاکستان پر مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں عظیم ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کہ کشمیر کی تحریک درحقیقموں و کشمیر اس کا حصہ بنے گا۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، عبدالاحد پرہ، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی ، محمد یوسف نقاش ،سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، سبط شبیر قمی، مولوی مصعب ندوی،جنید الاسلام اور محمد عمرنے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ 1965میں جب بھارت نے پاکستان کے وجود کو چیلنج کیا تو پاکستانی مسلح افواج اور پوری قوم بھارت کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہوئی ۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرچسپاں کئے گئے تھے جن میں حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہدکی غیر متزلزل پاکستانی حمایت کو سراہاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹر متلاشیان آزادی کشمیر اور جموں و کشمیر سوشل یوتھ فورم سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پرچسپاں کیے گئے ۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پاک فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے بہادر بیٹے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے بھائیوں کونہ ماضی میں تنہا چھوڑا اور نہ آئندہ ایسا کریں گے۔ پوسٹروں میں کہاگیاکہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کو بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرایا جائے گا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔ادھر لوگوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم بھی لہرائے۔