وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کرگئے

اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ سنبل لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی عبداللہ خان سنبل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مرحوم عبداللہ سنبل چیف سیکریٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ نگراں وزیر داخلہ پنجاب محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عبداللہ سنبل ایک ایماندار اور پروفیشنل افسر تھے۔