پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، طورخم سرحد بند

پشاور: افغان فورسزکی جانب سے طورخم بارڈر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے طورخم بارڈرپر ممنوع جگہ پر پوسٹ بنانے سے منع کرنے پر افغان فورسزکی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔

افغان فورسز کیجانب سے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پاکستان اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی سرگرمیاں اور تجارت بند ہوگئی تھی۔