آئی ایم ایف نے 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد (اُمت نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کر دی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ والے صارفین کو بجلی بلوں میں ریلیف مل گیا، بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بلوں کی قسطیں کرا سکیں گے، صارقین کو تاریخ گزرنے کے بعد ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔
دستاویز وزارت خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں اقساط کرانے کا ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا جائے گا، 200 یونٹ تک کے بل کی اقساط سے 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملے گا، وزیراعظم سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی بجلوں میں ریلیف کی منظوری دیں گے۔
خیال رہے کہ 400 یونٹ تک اقساط کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی، گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ریکوری بہتر کرنے پر زور دیا ہے، یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔