پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ہوٹل سے ایئرپورٹ روانہ

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں شیڈول میچ کھیلنے کے بعد ہوٹل سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئیں۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 12 بجے کولمبو کیلئے روانہ ہوں گی،
گزشتہ روز قومی ٹیم نے لاہور میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ ون ڈے میں سپر فور مرحلے میں کامیابی سے داخل ہوچکا ہے، پاکستان سپر 4 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔