راولپنڈی: اسلام آباد پولیس سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی تلاش میں چھانگامانگا پہنچ گئی ۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ شیخ رشید احمد اپنے چھوٹے بھائی شیخ علیم احمد کے گھر چھانگامانگا میں موجود ہیں جس پر رات کی تاریکی میں چار گاڑیوں پر مشتمل اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے شیخ علیم احمد کی رہائشگا ہ اور پیٹرول اسٹیشن کا محاصرہ کرلیا ،تلاشی لینے پر شیخ رشید نہ ملے جس پر اسلام آباد پولیس واپس چلی گئی ۔شیخ علیم احمد نے کہا کہ پولیس نے کسی قسم کی بدتمیزی یا توڑ پھوڑ نہیں کی اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار کی جبکہ اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسئلہ اقتصادی اور معاشی ہے سیاسی نہیں رہا عوام کا نام ہی ریاست ہے ،عوام خوشحال ہوگی تو ریاست خوشحال ہوگی،بڑے بزنس مین کو ہمیشہ سبسڈی چاہیے اُسے غریب کی دو وقت کی روٹی کی کوئی فکر نہیں ہے ،پکڑ دھکڑ اور ڈنڈا مسئلے کا حل نہیں ہے سب کو مل بیٹھ کر سنگین معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا ،عوام کے جذبات اور مسائل پر پوری توجہ دینی ہوگی حالات مزید بگڑ گئے تو کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی بات اب یا کبھی نہیں تک پہنچ گئی ہے ۔
شیخ رشید