لندن: برطانیہ میں سرکاری خفیہ دستاویزات کو لیک کرنے کے جرم میں قید ایک سابق فوجی جیل حکام کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی جیل میں ڈینیل عابد خلیفی ایک باورچی کا لباس پہن کر جیل عملے کو دھوکہ دینے میں کامیاب رہا اور بھاگ نکلا، ڈینیل باورچی کی وردی پہن کر کیٹرنگ والوں کے ساتھ ٹرک کے خفیہ خانے میں چھپ کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔جیل کے عملے کو اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے ڈینیل کی بیرک ککو خالی پایا۔جیل حکام نے وزارت داخلہ کو اطلاع دی جس کے بعد تمام ایئرپورٹس اور بندرگاہوں پر الرٹ کردیا گیا تاکہ اسے بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔پولیس مفرور کی تلاش کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔