کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پانچ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے پانی اور کیچڑ سے بھرے گڑھے میں گر کرجاں بحق ہوگیا، بچے کے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کروائی۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بچہ کھیلتے ہوئے گڑھے میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ رمضان دیگر بچوں کے ساتھ گڑھے کے قریب کھیلنے گیا تھا، گڑھے میں پانی کے ساتھ کیچڑ بھی موجود تھا جس میں بچہ پھنس گیا تھا۔محلے کے بچوں نے گھر آکر اطلاع دی توعلاقہ مکین موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو گڑھے سے نکالا۔