بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، متعددافراد گرفتار

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن، 21 افراد گرفتارجبکہ 16 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،
ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے
اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں۔