اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشیا کپ 2023 کے ٹاپ تھری بولرز کی فہرست میں پاکستانی پیسرز کی بادشاہت قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 7 میچز میں حارث رؤف ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے دہشت مچا رکھی ہے،
حارث رؤف ایونٹ میں اپنے تین میچز میں 10.33 کی اوسط سے 9 وکٹوں کے ساتھ پہلے ، نسیم شاہ بالترتیب دوسرے اور شاہنی شاہ آفریدی تیسرے نمبرپر ہیں
نسیم شاہ نے 12.42 جبکہ شاہین آفریدی نے 14.85 کی اوسط کے ساتھ 7 ، 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔