مانسہرہ(اُمت نیوز)تحریک انصاف پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ تحریک انصاف میں کسی کی عزت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف پارٹی بنائی ہے۔مخالفین سن لیں ان کا انجام بہت برا ہونے والا ہے۔مذاق اڑانے والوں کا ہم مذاق اڑائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں ڈرامے کئے گئے۔