لاہور (اُمت نیوز) شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں8 خواتین زخمی ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کو حادثہ جنازگاہ سٹیشن کے قریب پیش آیا ، میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے لوہے کے راڈ سے ٹکرا گئی، ٹریک پر آیا ہوا لوہے کا ٹوٹا راڈ حفاظتی جنگلے کا تھا ، راڈ سے ٹکراتے ہی بس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے سے جا لگی۔
حادثے میں آٹھ خواتین زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی لاہور میں ٹرانسپورٹ کا میگا پراجیکٹ تکنیکی خرابیوں کا شکار رہا ہے، میٹرو بسوں کے انجن "جواب” دے گئے، بیشتر تکنیکی خرابیوں کا شکار ہیں، شاہدرہ سے گجومتہ چلنے میٹرو بس کا مکمل سکواڈ نہیں چلایا جا رہا۔
میٹرو ٹریک پر چلنے والی 64 میں سے 23 بسیں تکنیکی اور حادثے کے سبب خراب ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران 28 مرتبہ بسیں خراب ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔