نارووال (اُمت نیوز)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے ، نارووال سے سرکاری ملازمی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ،گاؤں تکیہ پلاٹ میں کاروائی کے دوران محکمہ ہیلتھ کا سرکاری ملازم بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا
ملزم نے تاروں کو ڈائریکٹ کنڈے ڈالے ہوئے تھے ملزم رمضان نے واپڈا اہلکاروں پر اپنے ساتھیوں کے سمیت دھاوا بول دیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست دائر کروا دی گئی ۔
دوسری جانب خیرپور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں مزید 10سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے
ایکسیئن تاج محمد ماکو کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے لیے آپریشن کیا گیا
10سے زائد افراد کے خلاف تھانہ ای سیکشن اور شاہ لطیف تھانے پر 2الگ الگ مقدمے درج کرائے گئے ہیں
بجلی چوروں کے خلاف پوری ڈویزن میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،چوری اور دیفالٹر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا
ایکسیئن کا کہنا تھا کہ آپریشن وفاقی حکومت اور سی او کے احکامات پر کر رہے ہیں ۔