کندھ کوٹ(اُمت نیوز)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے تین ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا، جس کے رد عمل میں ڈرائیوروں کی بازیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کا دھرنا دے دیا۔
ٹرانسپورٹرز نے ملیرانڈس ہائی وے کو ٹرک ڈرائیوروں نے بند کردیا ، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغوی بازیاب نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔
ملیر انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا۔
ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے افراد میں قدیر احمد، جہانزیب اور محمد یاسین شامل ہیں
ڈاکوؤں کی جانب سے جن تین ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اغوا کیا گیا وہ کوئٹہ سے آرہے تھے۔