پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بولنگ کا فیصلہ کیا، فائل فوٹو
پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ، فائل فوٹو

ایشیا کپ سپر4، بھارت کی جارحانہ بیٹنگ، 123 رنزپر2 وکٹیں گر گئیں

کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 19 اوورزمیں 2وکٹ نقصان 131 رنز بنالیے۔بھارت کی پہلی وکٹ121رنز پر اور دوسری وکٹ123رنز پر گری۔

اوپنر بلے بازکپتان  روہت شرما کو شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی انھوں نے56 رنز بنائے، شبمن گل 58رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

ایشیا کپ سپر4مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخرزمان اور محمد رضوان شامل ہیں،سلمان آغا، شاداب خان، افتخار احمد، فہیم اشرف، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ہمارا آج کے میچ پر فوکس ہے، ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ بولنگ کافیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے،میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کو نیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ، کوشش ہوگی بڑاٹوٹل بنائیں۔

روہت شرما نے کہاکہ بھارتی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں،جسپریت بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،شریاس ایرکی جگہ کے ایل راہول کو بھارتی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ، کوشش ہو گی بڑاٹوٹل بنائیں۔

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی،کے ایل راہول، ایشان کشن، ہردیک پانڈیا اوررویندراجڈیجا بھارتی ٹیم میں شامل  ہیں،شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو بھی بھارتی پلیئنگ الیون میں شامل  ہیں۔