کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا اوراسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالرکی قدر کم ہونا شروع ہوئی، ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا، حکومت اور آرمی چیف نے معاشی دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے ،اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
پی آئی اے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے نقصان کے سوا کچھ نہیں دے رہا ،پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 3ہفتوں میں ہوجائے گی، نقصان میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری ہوگی،خلیجی ممالک سے بہت جلد سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی اور غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا، 10،10سال سے تعطل کے شکار مسائل پر اب فیصلے ہوں گے۔