لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شوگر ملز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پنجاب حکومت کو سستی چینی فراہم کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ماڈل اور اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ صوبے کی عوام کو ہو گا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کیلیے شوگر ملز مالکان سے مذاکرات شروع کئے گئے تھے جو کامیاب ہو گئے ہیں۔