کولمبو: ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے،پچ ڈھانپ دی گئی۔
میچ کے ابتدائی 16 اوورز میں پاکستانی بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے اور بھارتی اوپنر روہت شرما اور شبمن گل کے درمیان 121 رنز کی پارٹنرشپ لگی۔
شاداب خان نے 121 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کی، روہت شرما کو 56 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 123 رنز پر بھارت کے دوسرے اوپنر شمبن گل کو آؤٹ کیا، وہ 58 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس وقت کے ایل راہول27اور ویرات کوہلی8رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں24اوورز کا کھیل مکمل ہو چکاہے۔
اگر بارش رکنے کے بعد آج 20اوورز کا میچ ممکن ہوا توپاکستان کو181رنز کا ٹارگٹ ملے گا جو کافی مشکل ہو گا،دوسری صورت میں کل میچ یہی سے دوبارہ شروع ہو گا۔
ایشیا کپ سپر4مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخرزمان اور محمد رضوان شامل ہیں،سلمان آغا، شاداب خان، افتخار احمد، فہیم اشرف، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ہمارا آج کے میچ پر فوکس ہے، ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ بولنگ کافیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے،میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کو نیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ، کوشش ہوگی بڑاٹوٹل بنائیں۔
روہت شرما نے کہاکہ بھارتی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں،جسپریت بمراہ کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،شریاس ایرکی جگہ کے ایل راہول کو بھارتی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ، کوشش ہو گی بڑاٹوٹل بنائیں۔
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی،کے ایل راہول، ایشان کشن، ہردیک پانڈیا اوررویندراجڈیجا بھارتی ٹیم میں شامل ہیں،شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو بھی بھارتی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔