اسلام آباد: پاکستان کو رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، عالمی بینک کی جانب سے یقین دہانی کرا دی گئی ۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کی معاشی صورت حال کی مختلف جہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شمشاد اختر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اقتصادی سرگرمیوں اور اصلاحاتی پلان پر عمل درآمد کرنے کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ پاکستان کے مالیاتی اہداف کے حصول اور کارکردگی بہتر بنانے کیلیے تعاون جاری رکھیں گے، انہوں نے یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کی کاوشوں کے سبب آنے والی بہتری کے تناظر میں رواں مالی سال کے دوران تقریبا 2 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔