بچے قریبی دکان سے کھانے پینے کا سامان لینے جا رہے تھے، راستے میں بوسیدہ دیوار ان پر آ گری۔ فائل فوٹو
بچے قریبی دکان سے کھانے پینے کا سامان لینے جا رہے تھے، راستے میں بوسیدہ دیوار ان پر آ گری۔ فائل فوٹو

 شجاع آباد، بوسیدہ دیوار گرنے سے 5 بچے ملبے تلے دب گئے

شجاع آباد: شجاع آباد میں بوسیدہ دیوار گرنے سے 5 بچے ملبے تلے دب گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق افسوس ناک واقعہ شجاع آباد کے علاقے کھاکھی پنجانی میں پیش آیا جہاں معصوم بچے قریبی دکان سے کھانے پینے کا سامان لینے جا رہے تھے کہ راستے میں بوسیدہ دیوار ان پر آ گری۔

معصوم بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے جنہیں بعد ازاں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔