نوابشاہ : گاڑی کے آگے لیٹ گیا،بلاول نے ملاقات نہ کی

نواب شاہ : ملاقات نہ کرانے پرجیالا بلاول کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا. تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی سکرنڈ آمد کے موقع پرمقامی کارکن ذیشان سومرو چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے انکی گاڑی کے آگے لیٹ گیا،جیالا مقامی عہدیداروں سے ضد کرتا رہا کہ مجھے چیئرمین سے ملنا ہے،بے شک گاڑی چڑھا دو نہیں اٹھوں گا،کیا ہم کارکن صرف نعرے لگانے کیلئے رہ گئے ہیں. ‘

بلاول بھٹو زرداری کے پرائیویٹ گارڈ اورسیکیورٹی اہلکاروں نے مقامی جیالوں کی مدد سے ضدی ذیشان کو اٹھاکرسائیڈ کردیا،ذیشان سومرو نے میڈیا کو بتایا مقامی قیادت نے ہمیں نظراندازکیا،من پسند افراد کو چیئرمین سے ملوایا،ہم پرانے جیالے ہیں جنہیں نظراندازکیا جارہا ہے۔