کراچی: اصحابؓ رسول ﷺ کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی تک جدوجہد جاری رہے گی،ان خیالات کا اظہار کراچی علماء کمیٹی کے زیراہتمام شاہراہ قائدین پر منعقدہ عظمت اہلبیتؓ و صحابہؓ استحکام پاکستان کانفرنس میں قائد اہلسنت علامہ ایم احمد لدھیانوی، صدر اہلسنت علامہ اورنگزیب فاروقی، مناظر اسلام علامہ منظور مینگل، مولانا اہتسام الہی ظہیر، مولانا ربنواز حنفی، مولانا تاج حنفی و دیگر نے خطاب میں کیا
۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اکابرین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے، گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ہم پُرامن ہیں،حکومت اور اداروں سے کہنا چاہتے ہیں صبر کا امتحان نہ لیا جائے،اصحابؓ کی شان، مقام و مرتبے پر مشتمل لٹریچر عام کریں اور کمیٹی بنائیں تاکہ مقدمات پر قانونی کاروائی کو انجام تک پہنچایا جاسکے، صحابہ کرامؓ معیار ایمان ہیں،ان کے بغیر دین مکمل نہیں ہوسکتا، گستاخوں کے خلاف تمام تر توانائی صرف کی جائے،ربیع الاول کے سیرت پروگرامز میں مدح صحابہؓ کا عنوان بھی رکھا جائے، گستاخوں کے خلاف قانونی کمیٹی بنائی جارہی، جو مستقل نظر رکھے گی اور کارروائی کرے گی۔ مساجد میں اصحابؓ کی سیرت سے عوام کو روشناس کرایا جائے گا، ڈاکٹر عادل خانؒ کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن پر مقدمات درج نہیں ہورہے،ان پر مقدمات کا اندراج، جن پر مقدمات ہیں،انہیں گرفتار کیا جائے۔