چیٸرمین گوہر گروپ آف کمپنیز محمد حنیف گوہر امّت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ۔ سی ای او ایس آر کے کمیونیکیشن شاہد رسول خان اور ڈاٸریکٹر مارکیٹنگ محمد عرفان بھی ہمراہ موجود ہیں۔

گوہرگروپ نے حیدرآباد میں بھی پرجدید اورتعیّش زندگی کے دروازے کھول دیٸے

حیدرآباد (رپورٹ: محمد اعظم خان) گوہر گروپ آف کمپنیز نے حیدرآباد میں بھی جدید اور پرتعیّش زندگی کے دروازے کھول دیٸے ہیں۔ کراچی میں بےشمار کامیاب پروجیکٹس کے بعد حیدرآباد میں پہلی بار گوہر گیٹ وے اور بین الاقوامی چین آف ہوٹلز جیسے شاندار منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروجیکٹس کی گرینڈ لانچنگ پر تین روز تک حیدرآباد بقع نور بنارہا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف کاروباری گروپ ”گوہرگروپ آف کمپنیز“ نے کراچی میں 40 سے زاٸد کامیاب رہاٸشی منصوبوں کے بعد سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں حیدرآباد باٸی پاس پر پہلی بار بین الاقوامی معیار کے رہاٸشی منصوبے ”گوہر گیٹ وے“اور بین الاقوامی امریکن چین آف ہوٹلز”ہلٹن گارڈن ان“کے ذریعے ہوٹل انڈسٹری میں بھی اپنے شاندارسفر کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں حیدرآباد باٸی پاس پر جمعہ 8 ستمبر سے اتوار 10 ستمبر تک منعقدہ گرینڈ لانچنگ نے حیدرآباد سمیت سندھ بھر کی عوام کا گوہر گروپ آف کمپنیز پر بھرپور اعتماد مذید مضبوط کردیا ہے۔ اس ضمن میں امّت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ چیٸرمین گوہر گروپ آف کمپنیز محمد حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ، الحمداللہ گوہرگروپ آف کمپنیز کویہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے کراچی جیسے ترقی یافتہ اور جدید شہر میں انتہاٸی مختصر وقت کے دوران 40 سے ذاٸد بین الاقوامی معیار کے جدید ترین رہاٸشی منصوبوں کے ذریعے بھرپور عوامی اعتماد حاصل کیا، وہیں آج ہم سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی جدید اور پر تعیّش طرز تعمیر کے حامل ”گوہر گیٹ وے“اور امریکن چین آف ہوٹلز ”ہلٹن گارڈن ان“کی شراکت کے ساتھ نا صرف حیدرآباد بلکہ سندھ بھر کی ترقّی، خوشحالی اور جدید و پرتعیش زندگی کے دروازے کھول رہے ہیں۔

گوہر گروپ آف کمپنیز کےحیدرآباد باٸی پاس پرتعمیر ہونے والے امریکن چین آف ہوٹلز”ہلٹن گارڈن ان“ اور جدید رہاٸشی منصوبہ ”گوہرگیٹ وے“۔

 

کراچی کے بجاۓ حیدرآباد میں بین الاقوامی چین آف ہوٹل کے قیام کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، کراچی میں انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ ہوٹلز پہلے ہی موجود ہیں اور گوہر گروپ اور دیگر جدید ترین رہاٸشی منصوبے بھی لانچ کر چکے ہیں، ہمارا حیدرآباد میں آنے کی پہلی اور اصل وجہ حیدرآباد کے لوگوں سے محبّت ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدرآباد میں فاصلے سمٹتے جارہے ہیں۔ تو ہم نے سوچا کہ کیوں نا حیدرآباد کے لوگوں کی قدیم رواٸتی اور خلوص و محبت سے بھرپور طرز زندگی کو جدید طرززندگی سے جوڑ کر انہیں وہ سب فراہم کیا جاۓ جو کراچی یا ملک کے دیگر بڑے شہروں تک انہیں لاتا ہے۔ گوہر گروپ کے رہاٸشی منصوبے کا نام گوہر گیٹ وے رکھنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ، امریکن چین آف ہوٹلز کے ہلٹن گارڈن ان ہوٹل کے ساتھ تعمیر ہونے والے رہاٸشی منصوبے کا نام اس یقین کے ساتھ گوہر گیٹ وے رکھا ہے کہ یہ گیٹ وے حیدرآباد کی ترقّی و خوشحالی کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ یہاں ہم نے بین الاقوامی معیار ہونے کے باوجود ایک عام آدمی کے بجٹ کو ذہن میں رکھتے ہوۓ قیمتوں کا تعیّن کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف 25 ہزار روپے ماہانہ پر انٹرنیشنل ہوٹل سے متصل جدید ترین منصوبے میں رہاٸش حاصل کرنا اب صرف ایک خواب نہیں رہے گا۔ ساتھ ہی ہوٹل اور رہاٸشی منصوبے میں موجود کمرشل پروجیکٹ میں 30 سے ذاٸد دنیا کے معروف برانڈز حیدرآباد میں متعارف ہونے جارہے ہیں جن کی وجہ سے نا صرف معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ روزگار کے بھی وسیع مواقع میسّر آٸیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2027 تک تکمیل پانے والا ہلٹن گارڈن ان 141 کمروں پر مشتمل ہوگا جس میں 4 فیملی سوئٹس اور کانفرنس رومز بھی شامل ہوں گے۔ بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ اس ہوٹل میں فٹنس سینٹر، آؤٹ ڈور پول، لابی کیفے ، جوس بار، ریسٹورنٹ اور روف ٹاپ کیفے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ہلٹن گارڈن ان گو ہر گیٹ وے کا ایک حصہ ہوگا جہاں 1 – 2 اور 3 بیڈروم کے لگژری اپارٹمنٹس ریٹیل آؤٹ لیٹس، اور تفریحی سہولیات سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ممبر شپ کلب کی سہولت بھی میسر ہوں گی ۔ حیدر آباد بائی پاس کے ساتھ واقع گوہر گیٹ وے اپنی جدید ترین سہولیات اور شاندار گردو نواح کی بناء پر حیدر آباد شہر میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہوگا۔

گو ہر گیٹ وے میں دستیاب سہولیات کا بین الاقوامی معیار ہوٹل میں آنے والے مہمانوں ، ممبران اور رہائش پذیر فیملیز کے لیے ایک بے مثال طرز زندگی متعارف کرانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ یہ عظیم الشان پروجیکٹ بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور جدید ترین آسائشوں سے آراستہ لائف اسٹائل کا ایک منفرد امتزاج ہے اور حیدر آباد میں سرمایہ کاری کے بہترینٕ نعم البدل کے لحاظ سے مثالی انتخاب ہے۔ گوہر گروپ کے چیئر مین محمد حنیف گوہر نے کہ گوہر گروپ نے رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، دیانت اور جدت طرازی کی بناء پر ایک قابل اعتبار مقام حاصل کیا ہے۔ گوہر گیٹ وے میں آسائشوں اور سہولیات کا اعلیٰ تر معیار گوہر گروپ کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوگا۔ حیدر آباد جو کہ ایک تاریخی شہر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اب تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اب یہاں سیاحوں اور بزنس ٹریولز کے لیے یکساں طور پر کئی پرکشش مواقع میسر ہوں گے۔