سب کومل کرپاکستان کی ترقی کیلئےمحنت کرنی ہوگی،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(اُمت نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہمیں قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےیوم وفات پراپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم بے کہا کہ ہم قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں،ان کی قیادت کےبغیرآزادریاست کاخواب پورانہ ہوتا۔
انہوں نے کہا لپ آئین قائداعظم کے 14نکات کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان اس وقت ایک مشکل دورسےگزررہاہے اور ہمیں قائد کے اصولوں پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
قائد اعظم کے درجات کی بلندی کی دُعا کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑنے مزید کہا کہ سب کومل کرپاکستان کی ترقی کیلئےمحنت کرنی ہوگی۔