کپاس پر سفید مکھی کا حملہ،سینکڑوں ایکڑپر کھڑی فصل متاثر

اوباڑو (اُمت نیوز)تحصیل اوباڑو کے کئے علاقوں میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ، سینکڑوں ایکڑپر کھڑی کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے لگی۔
کا شکاروں کا کہنا ہے کہ فصل پر سفید مکھی کے حملے سے سینکڑوں ایکڑپر کھڑی کپاس کی فصل کو خطرہ ہے،
فصل سیاہ ہوکر برباد ہورہی ہے مگر محکمہ زراعت کی جانب سے سفید مکھی پر کنٹرول نہیں کیاجارہا ہے، ساتھ ہی شہر میں غیرمعیاری زرعی ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے
مہنگائی کے مارے کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے،کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔