پشاور، ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

 

پشاور(اُمت نیوز)پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔