اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر علوی اور وزیر قانون ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی،ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی،صدر عارف علوی نے کہاکہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلیے مثبت ہوگا۔