اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو جمع کرا دیا،ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پرعہدے سے استعفیٰ دیا۔
یاد رہے کہ ظاہر شاہ ڈی جی نیب راولپنڈی اور ڈی جی نیب آپریشن بھی رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، چند روز قبل پراسیکیوٹر جنرل اصغر حیدر بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔