اگرلوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے، فائل فوٹو
اگرلوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے، فائل فوٹو

صدر علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، دعویٰ

اسلام آباد: خبر زیر گردش ہے کہ صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم  کی ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی ،ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی،صدر عارف علوی نے کہاکہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلیے مثبت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی وزیر قانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ۔