ایشیا کپ:بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے357 رنزکا ہدف

کولمبو: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ کل بارش کے باعث معطل ہونے کے بعد آج ریزرو ڈے پر دوبارہ کھیلا جا رہا ہے، بھارت اپنی اننگز مکمل کرچکا ہے اور اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

میچ کا آغاز ہوا تو ریزرو ڈے پر بھی بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ لیکن چار بجے تک بارش رک گئی اور دھوپ نکل آئی جس کے باعث میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

دونوں ٹیمیں 50 اوررز کے لیے کھیلیں گی، اوررز میں کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب حارث رؤف ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارت نے 24.1 اوورز میں 147 رنز 2 وکٹوں پر اننگز دوبارہ شروع کی، ویرات کوہلی اور کے ایل راہول بیٹنگ کررہے ہیں۔

کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اور ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی اپنی سینچریز مکمل کیں۔ گزشتہ روز 11 ستمبر کو گراؤنڈ خشک نہ ہونے پر میچ موخر کیا گیا۔ آج دوپہر ڈھائی بجے کھیل کا آغاز وہیں سے ہونا تھا جہاں یہ رکھا تھا لیکن مقررہ وقت کے بعد بھی میچ شروع نہ ہوسکا۔

کولمبو میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارت نے چوبیس اعشاریہ ایک اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ روہت شرما نے 56 اور شبمن گل نے 58رنز بنائے، دونوں کی وکٹیں شاداب اور شاہین نے حاصل کیں۔