پہلے کراچی میں شہریوں کی لاشیں گرتی تھیں تووفاق نوٹس لیتا تھا، فائل فوٹو
پہلے کراچی میں شہریوں کی لاشیں گرتی تھیں تووفاق نوٹس لیتا تھا، فائل فوٹو

بلاول نے حیدرآباد کے ووٹرزکی توہین کی،ایم کیو ایم

حیدرآباد (بیورورپورٹ)حیدرآباد سے سابق حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی سیاست کو کچرا سیاست کہہ کرانہوں نے حیدرآباد کے ووٹرز کی توہین کی ہے،حیدرآباد کے عوام نے 1987 سے لیکرآج تک ہردورمیں تمام ترمصائب و ظلم کے باوجود ایم کیو ایم کو مینڈیٹ دیا،بلاول بھٹو بتائیں پندرہ سالوں سے مسلسل سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اوراٹھارویں ترمیم کے بعد ہرسال ہزاروں ارب روپے ملتے ہیں  ان پندرہ سالوں میں حیدرآباد کیلئے کون سے ترقیاتی کام کروائے،ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے بعد تین،تین سو ووٹ لیکرچیئرمن بننے والے کبھی بھی حیدرآباد کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے،انہوں نے واضح کیا کہ حیدرآباد کے حق پرست عوام ماضی کی طرح آئندہ الیکشن میں بتا دیںگے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں اوروہ اپنے سے زیادتیوں کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔