سہون شریف: درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث زوردار دھماکوں اور شعلوں سے زائرین اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا،بجلی کی سپلائی بند کروانے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔مزاردو گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات درگاھ حضرت لعل شہباز قلندر رح کی مزار پر مین گولڈن گیٹ کے مقام پر آگ لگ گئی۔
آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ میں لگی جو چھت پر پہل گئی، آگ لگنے کے باعث زرودار دھماکوں اور شعلوں کے باعث درگاھ کے اندر اور اطراف موجود زائرین، شہریوں اور دوکانداروں میں خوف و ہراس پہل گیا، گولڈن گیٹ کے مقام پر سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پولیس اور محکمہ اوقاف کے دفاتر بھی واقع ہیں، ہنگامی صورتحال میں فائر برگیڈ طلب کیا گیا، اقاف انتظامیہ اور شہریوں نے فوری طور پر حیسکو حکام کو اطلاع کرکے درگاھ کے ایکسپریس فیڈر کی بجلی کی سپلائی بند کروائی گئی جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، 2 گھنٹے بعد اوقاف اور حیسکو عملے نے مزار قلندر کی بجلی بحال کردی۔