طرابلس: لیبیا میں کام کرنے والی ہلال احمر تنظیم کے مطابق یہ ہلاکتیں بن غازی اور درنہ شہر میں ہوئیں۔حکام کے مطابق طوفان کے باعث 100سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 250 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی اور درنہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور ریلوں میں درجنوں افراد اور گاڑیاں بہہ گئیں۔میئر درنہ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث شہر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔