بھارت: لیجنڈری موسیقار اے آر رحمنٰ کے شو میں بدنظمی، متعدد افراد زخمی

شو میں بھگڈر بھی مچی جسے سے کچھ افراد زخمی ہوئے، عورتوں کو ہراساں کیا گیا

               
September 12, 2023 · بام دنیا

چنئی: بھارت کے لیجنڈری موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں شدید بدنظمی اور بھگڈر کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ آسکر انعام یافتہ گلوکار نے بھارتی شہر چنئی میں ایک کنسرٹ کیا جس میں شرکاء کی طرف سے بدنظمی، غیر معمولی رش اور غیر معیاری اسپیکروں کی شکایت کی گئی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق رش زیادہ ہونے کے باعث شو میں بھگڈر بھی مچی جسے سے کچھ افراد زخمی ہوئے، عورتوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ کچھ بچے بھی گم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ شو کے منتظمین نے ضرورت سے زیادہ ٹکٹس بیچے اور رش ہونے کے باعث لوگوں کو کنسرٹ ہال کے اندر جانے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

https://twitter.com/water_menon/status/1700913689870897601?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1700913689870897601%7Ctwgr%5E1a5cdd0795701f953df62512287b543a772215f6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2536335%2F24

ایونٹس کے منتظمین نے شو میں بدنظمی پر شرکاء سے معذرت کی ہے اور انہوں نے اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف اے آر رحمان نے کہا کہ جو لوگ ٹکٹ خرید کر شو نہ دیکھ سکے ان کی رقم واپس کی جائے گی۔