کوئٹہ (اُمت نیوز) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے جس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔