ڈیرہ بگٹی (اُمت نیوز)تین روز قبل بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سےاغواء کیے جانے والے 6 فٹبالر بازیاب نا ہو سکے۔
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے کچی کینال کے مقام پر تین روز قبل 6 فٹبالرز کو نامعلوم افرادنے اغوا کیا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
ان فٹبالرز کو اغواء کیے جانے کی وجہ بھی سامنے نہ آسکی۔
ایف سی بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن جاری ہے ، تاہم ختلف علاقوں میں ابھی تک کہیں سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
فٹبالرز کے اہلخانہ اُن کی عدم بازیابی پر سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کی فوری بازیابی کی ہدایت کے بعد وفاقی اور صوبائی فورسز نے آپریشن میں تیزی پیدا کر دی ہے۔