لیبیا ،طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹ گئے، 2 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ

لیبیا(اُمت نیوز)لیبیا میں سمندری طوفان اور تیز بارشوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور دو ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سمندر طوفان ڈینئل لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر درنہ سے ویک اینڈ پر ٹکرایا تھا جس کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوئیں۔ اب مقامی حکومت کے ترجمان اسامہ حماد نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان اور بارشوں کے باعث علاقے میں دو ڈیم ٹوٹ گئے ہیں اور وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے۔
اسامہ حماد کے مطابق کم ازکم 2 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔خطے میں تعینات فوج کے ایک ترجمان کا کہنا کہ درنہ شہر سے پانچ سے چھ ہزار افراد لاپتہ ہیں۔
لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر نے بتایا کہ درجنوں دیہات اور قصے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جہاں پر سیلابی صورت حال ہے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
جن علاقوں میں سیلاب اتر گیا ہے وہاں تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔