کولمبو: ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 31 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنالیے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما اور شبمن گِل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شبمن 80 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، روہت 53 جبکہ ویرات کوہلی محض 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کے ایل راہول 39رنز بنا کر بولرکیچ تھما بیٹھے،سری لنکا کی جانب سے چاروں وکٹیں ڈونتھ ویلالجے نے حاصل کیں۔
قبل ازیں کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔
اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔
اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے شردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔