لاہور ہائیکورٹ میں شہری نے درخواست دائر کی ہےکہ اسے زہر پینے کی اجازت دی جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی، انہوں نے سائل سے استفسار کیا آپ زہر کیوں پینا چاہتے ہیں، عدالت کسی کو زہر پینے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟ لگتا ہے سستی شہرت کیلیے کوئی اسٹنٹ کھیل رہے ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ خود کشی حرام ہے، سوال کیا کہ حرام کام کی اجازت کیوں مانگ رہے ہیں؟ درخواست گزار نے کہا کہ لاہور کے موچی گیٹ پر سب کے سامنے تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔
فاضل عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیادہ دل کرتا ہے تو کریں، پھر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔آپ عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔