فائل فوٹو
فائل فوٹو

جہلم، گیس لیکج سے گھرمیں دھماکا، باپ بیٹا جاں بحق

جہلم میں ارسل ٹاؤن کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے باپ بیٹا جھلس کر جاں بحق جبکہ اہلیہ اور 2 بیٹے زخمی ہوگئے۔

واقعہ گھر میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، چولہا جلاتے ہی دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے جھلس کر والد نعیم ، بیٹا موسیٰ جاں بحق جبکہ اہلیہ شاہین ،بیٹا حیدرعلی اور مجتبی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کے جسم 60 سے 90 فی صد تک جھلس چکے ہیں۔