پشاور: افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست بادشاہ خان ہلاک ہوگیا۔
بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والا بادشاہ خان پاکستان فورسز کیخلاف دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔بادشاہ خان کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد 2018 ،مین نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔