فوٹو آئی سی سی
فوٹو آئی سی سی

بابراعظم تیسری مرتبہ ’آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ‘ کا اعزاز لے اُڑے

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2023 کیلیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پلیئر آف دی منتھ نامزد کردیا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی نمبر ایک قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مینز پلیئر آف دی منتھ کا تاج پہنایا گیا، بابر نے یہ اعزاز تیسری مرتبہ حاصل کیا۔

انھوں نے کہا کہ پچھلا مہینہ میری ٹیم اور میرے لیے غیر معمولی رہا کیونکہ ہم نے کچھ شاندار پرفارمنس دیں جبکہ عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔

کپتان بابراعظم کو ایشیاکپ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلنے جبکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا تھا۔