پشاور: باچا خان ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 3 دن سے تاخیرکا شکار ہے،گلف ائیر لائن کی پرواز سے 255 مسافروں نے بحرین، دوبئی، ریاض، قطر اور استبول جانا تھا،پروازروانہ نہ ہونے پر مسافروں نے ائیر پورٹ میں احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ائیر لائن انتظامیہ نے ہمیں غیر معیاری ہوٹل میں منتقل کیا ہے،بیشتر مسافر نے دوبئی اور قطر سے کنکٹنگ فلائٹس سے دوسرے ممالک جانا ہے۔ فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے بعض لوگوں کے ویزوں کی مدت بھی ختم ہوگئی ہے ۔بین الاقوامی فضائی قوانین کے تحت ائیر لائن کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایئرلائن کی انتظامیہ پرواز کی روانگی میں تاخیر سے متعلق وضاحت بتانے سے گریز کررہی ہے۔