ایشیاءکپ2023:بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی

کولمبو: سری لنکن اسپنرز کی محنت پر بیٹسمینوں نے پانی پھیر دیا، ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت 41 رنز سے کامیاب ہوگیا۔ سری لنکا کو ہرا کر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کپتان روہت شرما نے 53 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سری لنکن اسپنر ویلالاجی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سری لنکن اسپنرز کے سامنے بھارتی اوپنر اور مڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا،ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے۔

شبمن گل 19 رنز بناکر ویلالاجی کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ ویرات کوہلی محض 3 رنز بناکر ویلالاگے کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔کے ایل راہول اور اشان کشن کی جانب سے مزاحمت کا مظاہرہ کیا گیا تاہم دونوں بلے بازوں کی سری لنکن بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور دونوں بالترتیب 33 اور 39 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ہارڈیک پانڈیا 5 جب کہ جڈیجا 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔اکشر پٹیل اور محمد سراج آخری وکٹ کے طور پر کریز پہ موجود ہیں۔سری لنکن بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو شاندار گیندبازی کی بدولت بڑا اسکور کرنے سے باز رکھا۔اسپنر ویلالاجی 5 جب کہ اسالانکا نے 4 وکٹیں حاصل کی۔

سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز وکٹیں گنوانے سے ہوا،سری لنکا کے اوپنرز 6 اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے،سری لنکن کپتان شناکا 9 رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر روہت شرما کو کیچ دے بیٹھے۔دھننجیا ڈی سلوا اور 5 وکٹیں لینے والے ویلالاگے نے اپنی ٹیم کو جتوانے کے لیے بالترتیب 41 اور 42 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔بھارتی اسپن بولنگ نے سری لنکن ٹائیگرز کو 172 رنز پر ڈھیر کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بھارتی اسپنر کلدیب یادیو نے 4 ،رویندر جڈیجا اور بمراہ نے 2،2 جبکہ ہارڈیک پانڈیا اور محمد سراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔