اسلام آباد: تعریف وہ جو دشمن کرے ، بھارتی میڈیا معیشت کی بحالی کو دیکھتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہنے پر مجبور ہوگیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس چلا رہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نکلنے کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آگے بڑھے ہیں تاکہ پاکستان کو جلدازجلد معاشی مدد مل سکے ۔ وہ بڑے تاجروں کو واپس لانے کے لیے کوشاں اور بین الاقوامی دوست ممالک سے زراعت اور آئی ٹی سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری لانے کے لیے متحرک ہیں ۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ عوام بھی دیکھ رہے ہیں کہ ایک سال میں لاکھ کوشش کے باوجود حالات میں بہتری نہ آسکی لیکن پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی کوششوں سے ڈوبتی معیشت سنبھلنے لگی ہے۔